ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوم عاشوراء پر ایران ۔ کوریا فٹ بال میچ روکنے کا مطالبہ

یوم عاشوراء پر ایران ۔ کوریا فٹ بال میچ روکنے کا مطالبہ

Sun, 09 Oct 2016 15:19:37    S.O. News Service

تہران،9؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ایران میں یوم عاشور کے موقع پر ایرانی فٹ بال ٹیم اور جنوبی کوریا کے درمیان فٹ بال میچ کے انعقاد کے اعلان پر مذہبی گروپوں کی طرف سے سخت احتجاج کیا گیا ہے۔ ایران میں پاسداران انقلاب کے مقرب سمجھے جانے والے ایک پریشر گروپ انصار حزب اللہ کے زیراہتمام تہران میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ منگل کے روز جنوبی کوریا اور ایرانی ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کو عاشوراء کی وجہ سے منسوخ کردے۔ خیال رہے کہ منگل کے روز ہونے والا میچ ایشیائی کوالی فائنگ ورلڈ کپ کوالی فائی کے مقابلہ سنہ 2018ء کے ضمن میں کھیلا کا جا رہا ہے۔

ایرانی پریشر گروپ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ محرم الحرام کے موقع پر کسی بھی قسم کی تفریح اور کھیل کود کے مقابلوں کا اعلان محرم کی حرمت پامال کرنے کے مترادف ہے۔ بالخصوص جب پورے ایران میں شہادت امام حسین کے حوالے سے سوگ اور ماتم کی فضاء پائی جا رہی ہے ایرانی قوم کو فٹ بال کے میچ میں مصروف رکھنا قابل قبول نہیں ہے۔انصار حزب اللہ کے سربراہ حسین اللہ کرم کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کے خیال میں جنوبی کوریا اور ایران کے درمیان میچ ناگزیر ہے تب بھی ہمارا مطالبہ ہے کہ تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں یہ میچ اس حال میں منعقد کیا جائے کہ اس میں کوئی تماشائی موجود نہ ہو۔ ورنہ اس میچ کو محرم الحرام کا تقدس پامال کرنے کی کوشش قرار دیا جائے گا۔

جمعہ کے روز ایران کی فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن کو درخواست دی تھی کہ وہ گیارہ اکتوبر کے بجائے تہران اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ 9اکتوبر کو کرانے کا شیڈول جاری کرے مگر فیفا نے ایرانی درخواست مسترد کردی تھی اور کہا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان فٹ بال میچ کی تاریخ تبدیل نہیں کی جاسکتی۔ایرانی فٹ بال فیڈریشن سے کورین تماشائیوں سیبھی اپیل کی ہے کہ وہ ایران میں ہونے والے فٹ بال میچ کیدوران سیاہ قمیص پہنیں تاکہ شہادت امام حسین کو بھی زندہ رکھا جا سکے۔


Share: